ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات اسمبلی انتخابات میں سبھی سیٹوں پر لڑے گی عآپ، نئے ’گجرات ماڈل‘ کا وعدہ

گجرات اسمبلی انتخابات میں سبھی سیٹوں پر لڑے گی عآپ، نئے ’گجرات ماڈل‘ کا وعدہ

Mon, 14 Jun 2021 19:03:51    S.O. News Service

احمد آباد،14؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں ابھی سے تیز ہو گئی ہیں۔ پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سپریمو اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ 2022 میں ’عآپ‘ گجرات میں ہونے والا اسمبلی الیکشن لڑے گی۔ احمد آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اروند کیجریوال نے یہ اعلان کیا۔ اس دوران کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ ’’ہمارے امیدوار سبھی سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے۔‘‘

اس سے قبل پیر کو اپنے گجرات دورہ سے پہلے اتوار کو اروند کیجریوال نے گجراتی زبان میں ٹوئٹ کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’’ریاست میں اب بدلاؤ ہوگا۔ میں کل گجرات آ رہا ہوں اور ریاست کے لوگوں سے ملوں گا۔‘‘ بہر حال، آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے 2022 میں گجرات کی سبھی 182 سیٹوں پر عآپ امیدوار اتارنے کا وعدہ کیا۔ کیجریوال نے گجرات کے ایک نئے ماڈل کا بھی وعدہ کیا اور کہا کہ دہلی ماڈل الگ ہے اور گجرات کا ایک الگ ماڈل ہوگا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ عآپ گجرات کے لوگوں کے ایشوز پر سیاست کرے گی۔


Share: